جامشورو
(رپوٹ اکرم قراشی)کیڈیٹ کالج پٹارو میں “کالج اسپورٹس چیمپیئن شپ 2025” کی رنگا رنگ (آئی سی ایس سی) افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل کمشنر حیدرآباد، فیاض حسین عباسی اور کیڈیٹ کالج پٹارو کے کموڈور پرنسپل فیصل اقبال قاضی (ستارۂ امتیاز ملٹری) نے کیا
افتتاحی تقریب میں طلباء نے مارچ پاسٹ پیش کیا جبکہ مختلف کھیلوں کی نمائندگی کرنے والے کیڈیٹس نے شاندار انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل فیصل اقبال قاضی نے طلباء کی محنت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جب کہ مہمانِ خصوصی فیاض حسین عباسی نے نوجوانوں کی کھیلوں میں بڑھتی دلچسپی کو سراہا
اسپورٹس چیمپیئن شپ چار روز تک جاری رہے گی جس میں مختلف کیڈیٹ کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں جامشورو کیڈیٹ کالج، کراچی کیڈیٹ کالج، سانگھڑ کیڈیٹ کالج اور سرگودھیان ٹرسٹ پبلک اسکول راشدآباد شامل ہیں،
کھیلوں کے مقابلے میں ایتھلیٹکس، فٹبال، والی بال، کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں کیڈیٹس اپنی بھرپور صلاحیتوں اور کھیلوں کے جوہر دکھا رہے ہیں
افتتاحی تقریب میں مہمان خاص کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی اور پرنسپال کموڈور فیصل اقبال قاضی نے بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مقابلے طلباء میں صحت مند رجحانات کو فروغ دیں گے،