(رپورٹ ای این آئی)گلوبل سمود فلوٹیلا میں 40 سے زائد سویلین کشتیوں پر 500 سے زیادہ افراد شامل ہیں، جن میں پارلیمنٹیرینز، وکلا اور سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں اس مشن کا مقصد فلسطینی علاقے پر اسرائیل کے محاصرے کو توڑنا ہے یہ جہاز اب ہائی رسک زون میں داخل ہوگیا ہے جہاں ماضی میں کشتیوں پر اسرائیلی حملے ہوچکے ہیں گلوبل سمود فلوٹیلا 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوئی، یہ غزہ کے لیے اب تک کا سب سے بڑا بحری مشن ہے اٹلی نے اپنا ملٹری جہاز فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے بھیجا تھا، تاہم ہائی رسک زون میں داخل ہونے کی وجہ سے اب وہ واپس لوٹ رہا ہے، اٹلی چاہتا ہے کہ فلوٹیلا اپنی امدادی کشتیوں کو سیدھا قبرص کے بندرگاہ پر لے جائے تاکہ اسرائیلی فوج سے بچا جا سکے، لیکن فلوٹیلا کے لوگ اس پر راضی نہیں ہیں اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے فلوٹیلا سے رکنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ یہ امدادی مشن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے پر مبنی امن کی امیدوں کو متاثر کر سکتا ہے
فلوٹیلا کا موقف ہے کہ وہ اپنی مشن جاری رکھے گیں
