حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق) 27 ستمبر 2025 حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار, مقدمات درج تھانہ ہوسڑی
ایس ایچ او ہوسڑی نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ گزشتہ شب ہونے والے جھگڑے کی ایف آئی آر کرائم نمبر 345/2025 زیر دفعہ 324,504,147,148,149،337A1-fi تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزمان سجاول نوناری اور علی خان نوناری کو گرفتار کرلیا تھانہ پھلیلی
ایس ایچ او پھلیلی نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر شاہنواز عمرانی کو 210 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 170/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے حیدرآباد پولیس کی جانب سے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے