پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، انٹر اسکول 2025
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) دوسرے میچ میں دی اسپارک اسکول قاسم آباد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلام حسین ہدایت اللہ اسکول کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دی اسپارک اسکول نے 36 اوورز میں 136 رنز اسکور کیے۔ نمایاں بیٹسمین علی حارث ملک 43 رنز شکیل احمد 29 رنز آہان خان 17 رنز غلام حسین ہدایت اللہ اسکول کی جانب سے احمد حسین نے 3، فرحان علی نے 2 جبکہ غفران نے 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں غلام حسین ہدایت اللہ اسکول کی ٹیم 124 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نمایاں بیٹسمین لبید غزالی 36 رنز فرحان علی 14 رنز محمد ایان لاشاری 14 رنز غفران 13 رنز دی اسپارک اسکول کے باؤلرز نے کمال کر دکھایا شہزاد علی 3 وکٹیں محمد شناور علی 3 وکٹیں شہزایب خان 2 وکٹیں اس طرح دی اسپارک اسکول نے یہ دلچسپ میچ 14 رنز سے اپنے نام کیا۔۔۔