حیدرآباد(عمران مشتاق)15 ستمبر 2025
لطیف آباد RTA اور پولیس عملے سے مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے2ملزمان گرفتار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 15 ستمبر کو RTA حیدرآباد اور ٹریفک پولیس لطیف آباد و متعلقہ تھانے کے عملے کے ہمراہ لطیف آباد یونٹ پونے سات کے قریب غیر قانونی اڈوں کے خلاف کاروائی کررہے تھے ، جس دوران گاڑیوں کے کاغذات اور پرمٹ کی چیکنگ جاری تھی.
اس موقع پر RTA صاحب اور ٹریفک و متعلقہ پولیس نے 2 وینز نمبر JF7616 اور JG-8884 کو روک کر کاغذات و پرمٹ کے بارے میں دریافت کیا جس پر گھٹو خان ولد محمد سلیمان قمبرانی اور رحمت اللہ ولد گھٹو خان قمبرانی و دیگر نے سرکاری عملے سے بدسلوکی اور اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شدید مزاحمت شروع کردی، مزاحمت کی وجہ سے تھانہ حسین آباد کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر محمد یعقوب لنجار کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں جو کہ فریکچر کا باعث بنیں۔
زخمی ASI کو طبی امداد کیلئے بھٹائی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے فوری اس واقعے کا نوٹس لیا اور ایس ایچ او حسین آباد کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انکی گرفتار ی کے احکامات جاری کیے
حسین آباد پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ مزکورہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں کرائم نمبر 183/2025 زیر دفعہ 324,353,147,148,149,337ai کے تحت درج کرکے ملزمان گھٹو خان اور رحمت اللہ خان کو گرفتار کرلیا جبکہ دونوں vans کو قبضہ پولیس میں لے لیا
دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مزید کارروائیاں جاری ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے