حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)16 ستمبر 2025 حیدرآباد پولیس کی کارروائیوں میں منشیات سپلائر سمیت 4 ملزمان گرفتار، مقدمات درج تھانہ مارکیٹ
ایس ایچ او مارکیٹ نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر بنام مظہر علی میر جٹ کو 2 کلو 480 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 269/2025 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ پنیاری
ایس ایچ او پنیاری نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے کرائم نمبر 151/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ میں مطلوب مین پوری سپلائرز بنام سفیر بہلم کو 150 مین پوری سمیت اور کرائم نمبر 152/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ میں مطلوب ملزم محمد شریف عباسی کو 160 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 156/2025 اور 157/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت جدا جدا مقدمات درج کرلیے تھانہ GOR
ایس ایچ او جی او آر نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام گلشیر چانڈیو کو 110 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 92/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے حیدرآباد پولیس کی مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے