ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)تھانہ گدائی پولیس کی مؤثر کارروائی، کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
تھانہ گدائی کی حدود میں کمسن بچی سے زیادتی کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم اشرف ولد عابد حسین کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر صورت ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔