(رپورٹ عمران مشتاق)پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق حیدرآباد کی جانب سے ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے لیے ایک بار پھر مچھر مار مہم کا آغاز ایک نہایت اہم اور بروقت اقدام ہے۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں، خصوصاً لطیف آباد مہر علی فیز ۱ اور حألی روڈ پر حفاظتی اسپرے اور دیگر اقدامات کیے گٸے تاکہ شہریوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔