عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد
ایلیکاٹ کا پِڑ، پکا قلعہ حیدرآباد
تاریخ: ___________
پریس ریلیز
4 محرم الحرام
حیدرآباد (رپورٹ عمران مشتاق) شہدائے کربلا کی یاد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حیدرآباد میں مجالسِ عزا کے مرکزی عشرے جاری ہیں جن میں سے قدم گاہ مولا علیؑ پر منعقدہ ایک عشرے کی مجالس سے پروفیسر کرم حسین ودھو اور دوسرے عشرے کی مجالس سے علامہ مجاہد حسین عباسی خطاب فرما رہے ہیں۔
اسی طرح محفلِ حسینی میں حافظ ارتضیٰ نجفی، امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گاڑی کھاتہ میں علامہ ڈاکٹر سید احسن رضا نقوی اور مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد میں مولانا ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی مرکزی مجالسِ عزا کے اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔ شہر کی جملہ امام بارگاہوں میں بھی مجالسِ عزا کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں جن سے معروف علمائے کرام اور ذاکرین خطاب فرما رہے ہیں دوسری جانب ماتمی پڑوں کے سلسلے میں 4 محرم الحرام کو حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے ذوالجناح والے کئی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تالاب نمبر 3 سے مصری شاہ کا پڑ درگاہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام، ٹنڈو ولی محمد سے سید کامل شاہ کا پڑ سید عاشق علی شاہ کے زیرِ اہتمام، ٹنڈو ولی محمد سے مائی سارہ کا پڑ رسول بخش کے زیرِ اہتمام، انجمن رضویہ گاڑی کھاتہ کی جانب سے سید گل شاہ کا پڑ سید صادقین شاہ کے زیرِ اہتمام، دھرم شالا سے جمال شاہ کا پڑ فقیر محرم علی شیخ حیدری کے زیرِ اہتمام، دھرم شالا سے سید خاکی شاہ کا پڑ غلام علی شاہ کے زیرِ اہتمام، ٹنڈو آغا سے عبداللہ کا پڑ فہیم مغل کے زیرِ اہتمام، دادن شاہ کالونی سے بھورو فقیر مرڑانی کا پڑ اُن ہی کے زیرِ اہتمام، ٹنڈو میر نور محمد سے آچر پالاری کا پڑ ساجد علی پالاری کے زیرِ اہتمام برآمد ہوں گے۔ جملہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے رات گئے اپنے اپنے مقامات پر واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے جہاں ماتمداریوں اور اجتماعی دعاؤں کے بعد مومنین میں نذر و نیاز تقسیم کی جائے گی۔
زوار عبدالستار درس
سرپرست
عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد