حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قدم گاہ مولا علی اور ہزارہ امام بارگاہ حسین آباد کا دورہ کیا اس موقع پر اے ایس پی در طابش، انچارج ڈی ائی بی انسپیکٹر جنید عباسی سمیت متعلقہ ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایس ایس پی حیدرآباد نے قدم گاہ مولا علی اور امام بارگاہ ہزارہ حسین آباد پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود پولیس افسران سے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ لی ایس ایس پی حیدرآباد نے نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے معلومات لی، منتظمین نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا