
گجرات(ای این آئی )منڈی بہاؤالدین پولیس کے پانچ آن ڈیوٹی ایس ایچ او کیخلاف ایف آئی اے نے ایف آئی آر کاٹ دی۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق ممتاز وکیل افضال بھٹی کو اغواء و تشدد کا الزام ، پنجاب پولیس کی تاریخ میں ایک اور شرمناک ترین باب کا اضافہ
سائل کو زبردستی اٹھا کر اغوا کرکے پرائیویٹ گاڑی میں ڈال لیا
فیملی کے لوگوں نے منت سماجت کی تو انہیں بھی اہلکاروں نے دھمکیاں دیں کہ اگر کوئی قریب آیا تو سنگین نتائج ہوں گے، اغوا کرکے سائل کو گاؤں سے باہر ڈیرہ مویشیاں پر لے جا کر گاڑی سے اتار لیا اسی دوران فیملی کے دو افراد وہاں بھی آگئے
جن کے سامنے پولیس ملازمین نے تشدد کیا اور مارا پیٹاجس سے جسم پر مختلف جگہوں پر ضربات لگی ہیں، سائل کو دھمکیاں دی گئیں کہ اگر آئندہ ہمارے ملزمان کی وکالت یا رابطہ کیا تو تمہیں قتل کردیں گے
اور فائرنگ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں میں روانہ ہوگئے، ملزمان نے اپنی سرکاری حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوکر سائل کو اغوا کرکے ، تشدد کرکے اور قتل کی دھمکیاں دے کر سائل کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی سے روکا ہے
سائل نے وقوعہ کی بات ایڈیشنل سیشن جج عاصم شہزاد بھٹی منڈی بہاء الدین دائر کی جس میں عدالت نے وقوعہ کی انکوائری کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیا
گزارش ہے کہ انکوائری کرکے مقدمہ درج کیاجائے
اس پر ایف آئی اے کی طرف سے فائنڈنگز میں یہ بات سامنے آئی کہ درخواست گزار کے مطابق 36 اہلکار موجود تھے
اور افضال بھٹی کو 12 زخم آئے ہیں، اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد تھانہ پھالیہ، قادرآباد، میانہ گوندل اور سول لائن کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، اب تحقیقات کے دوران ہر ایک ملزم اہلکار کا انفرادی کردار جانچاجائے گا
