حیدرآباد(رپوٹ عمران مشتاق )ملک بھی طرح حیدرآباد میں آج یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس حوالے سے یوم عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس انجمن حیدر ی کے زیر اہتمام قدم گاہ مولاعلی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جلوس میں شہر کے چھوٹی بڑی انجمنوں کی جانب سے نکالے جانیو الے جلوس بھی مرکزی ماتمی جلوس میںشامل ہوں گے امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گھاڑی کھاتہ سے یوم عاشو ر کا مرکزی ماتمی جلوس انجمن رضویہ کے زیر اہتمام برآمد ہوگادن بھر ماتمداری، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اللہ داد چنڈ گوٹھ سے کریم بخش میرجت کا پڑ ، ٹنڈو میر محمودٹنڈو آغا سے جماعتیوں کا جھولے پاک والا پڑ،درگاہ اشرف علی شاہ پکا قلعہ سے ایلیکاٹ کا پڑ ، اسٹیشن روڈ سے مرحوم یعقوب قصائی کا پڑ ، لجپت روڈ سے امام علی شاہ شیرازی کا پڑ ،درگاہ سید چھٹن شاہ بخاری سے سید امیر شاہ بخاری کا پڑ،کھائی روڈ سے خیر شاہ کا پڑ ،ولایت علی شاہ کا پڑ،نہال شاہ کا پڑ،ٹنڈو ولی محمد سے شیدیوں کا پڑ ،بڑدیوں کا پڑ ،ریشم گلی سے پرور شاہ کا پڑ ،صرافہ شاہی بازار سے جمن شاہ کا پڑ، ٹنڈو ٹھوڑو سے مرزا عابد حسین کا پڑ، کچھی محلہ پھلیلی پار سے دین محمد کچھی کا پڑ، بھٹی گوٹھ ریلوے پھاٹک سے کچھیوں کا پڑ، عزاخانہ زینبیہ بلدیہ کالونی سے ماتمی جلوس، گوٹھ محمد خان باگرانی دیہہ شاہ بخاری متصل جامشورو سے انجمن نگاہِ حسین کا مرکزی قافلہ امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ٹنڈ و غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد سے یومِ عاشور والا پڑحسین آباد سے قمبر علی شاہ کا پڑ،زوار نواب کا پڑ، حبیب شاہ کا پڑ ، ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4سے میروں کا پڑ، ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9سے پیروں کا پڑ ،سیدوں کا پڑ، سید ولی محمد شاہ المعروف گلزار علی شاہ کا پڑ، پیرل شاہ کے پڑبرآمد ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنے آغاز کے مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں شامِ غریباں کی مجالس برپا کی جائیں گی اس کے علاوہ ذوالجناح، ڈولہ کے جلوس بھی شامل ہوں گے جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں کو قناطیں اور خاردار تار لگاکر عام افراد کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس میں عزاداروں کے داخلے کیلئے واک تھرو گیٹس لگائے گئے جن سے گزر کر عزاداروں کو تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے کیلئے بھیجا گیا جلوس کی گزرگاہوں اور اونچی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے شوٹرز تعینات کئے گئے ہیں ، اسٹیشن روڈ پر قدم گاہ کے اطراف کی دکانوں سمیت جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کوبھی خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا ہے ۔