حیدرآباد(رپوٹ مجاھد عزیز )9محرم الحرام کا سالانہ مرکزی قدیمی جلوس امام بارگاہ شہید سیدمحسن رضا جعفری کی رہائش گاہ لطیف آبادپو نے پانچ نمبرنزد محمدی اسپتال سے برآمد ہواجلو سے قبل مجلس عزا سے ذاکر اہلبیت مولانا حسن عباس جعفری نے خطاب کیا مرکزی ماتمی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران نے شرکت کی جلوس میں شبیہہ ذوالجناح، شبیہ ڈولہ، شبہہ علم کے جلوس بھی شامل تھے جبکہ جلوس میں موجود عزاداران سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کررہے تھے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس لطیف آباد یونٹ نمبر5پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے شرکا کیلئے جگہ جگہ لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیاگیاتھا اس موقع پر سیکورٹی کے بھی انتظامات کئے گئے تھے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، اسی طرح حیدرآباد ، لطیف آباد اور قاسم آباد کے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے جلوس بھی قدم گاہ مولاعلی پہنچے ، جن میں موجود عزاداران نے قدم گاہ کی زیارت کی ، حیدرآباد کے حساس مقامات جس میں قدم گاہ مولاعلی، محفل حسینی، کربلادادن شاہ، گلشن بخاری و دیگر شامل ہیں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کی گزرگاہوں کو کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔