(رپوٹ عمران مشتاق )چائلڈ سیفٹی کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے لطیف آباد یونٹ نمبر 12 میں کمسن بچوں کے تحفظ، اغوا اور جنسی تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر سے بچاؤ سے متعلق والدین میں شعور بیدار کرنے اور آگاہی کے لیے ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔ اس موقع پر کمیٹی کی رکن رافعہ بنگش نے والدین کو خبر دار کیا کہ وہ اپنے بچوں کو اکیلا گھر سے باہر ہرگز نہ جانے دیں۔ ان کو اچھے اور برے لوگوں کا پتا نہیں ہوتا۔ اور وہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے کا شکار ہو سکتے ہیں۔۔ انہیں غلط لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کریں۔۔۔ کمیٹی کی رکن مہر سلطانہ زیدی اور سیما شیخ نے کہا کہ چائلڈ سیفٹی کمیٹی سماجی تنظیم ( آباد) کے بینرتلے کام کرتی ہے۔جس کا مقصد بچوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے والدین میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ کہ وہ اپنے بچوں کی نقل و حرکت اور ان کے دوستوں پر بھی نظر رکھیں۔۔ تاکہ، وہ کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں۔۔ سیشن کے انعقاد میں تعاون کرنے والی سماجی کارکن کشور نے بھی والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں اور کوشش کریں کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں مشغول رہیں۔۔۔ اختتام پر والدین میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بنائے گئے معلوماتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔۔۔ والدین نے کمیٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سیشن سے ہمیں بہت معلومات ہوئیں ہیں اور ہم چاہیی گے کہ اس طرح کے سیشنز ماہانہ بنیادوں پر کیے جائیں۔۔۔