سرگودھا(بیورورپورٹ) خانہ کعبہ اور روضہ رسول کی زیارت کرنا مسلمانوں کی سب سے بڑی خواہش ہے، اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے ان خیالات کا اظہار انجمن شیخ القریش سرگودھا کے سرپرست اور جمعیت القریش میٹ مرچنٹس کے صوبائی صدر حاجی شاہد جاوید قریشی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد انجمن شیخ القریش سرگودھا کے ملاقاتی وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ملاقاتی وفد میں ناصر قریشی، چیئرمین شیخ محمد ایوب، راشد قریشی، اکرم قریشی، معاویہ قریشی، شیخ محمد عمر، سرفراز قریشی، ریحان قریشی، سنی قریشی، عکاشہ قریشی، عمر قریشی شامل تھے، اس موقع پر حاجی شاہد جاوید پر گل پاشی کی گئی اور ہار پہنائے گئے، اس موقع پر قریشی برادری کی فلاح بہبود،یکجہتی اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی ۔