طارق روڈ پر دیدہ دلیری سے 3 کروڑ کا سونا لوٹ لیا گیا
شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج رات تقریباً 8:30 بجے کراچی کے معروف تجارتی مرکز طارق روڈ پر واقع اللہ والی چورنگی کے قریب ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی، جہاں مسلح ڈاکو ایک سونے کے تاجر سے تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واردات کی تفصیلات:
عینی شاہدین کے مطابق، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے انتہائی دیدہ دلیری اور منصوبہ بندی کے تحت تاجر کو نشانہ بنایا۔ ڈاکو گنجان آباد علاقے میں بھرے بازار کے درمیان اسلحہ لہراتے ہوئے واردات کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔
پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان:
شہر میں رواں ماہ کے دوران سونے کے تاجروں کے ساتھ یہ تیسری بڑی واردات ہے، مگر پولیس کی کارکردگی مایوس کن حد تک غیر مؤثر نظر آتی ہے۔ پولیس تاحال واردات کے ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے اور مبینہ طور پر اب بھی گٹکا و ماوا فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔
تاجر برادری کا شدید ردعمل:
اس واردات کے بعد شہر بھر کے تاجروں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر مؤثر حفاظتی اقدامات کرے.. رپورٹ جرنل رپوٹر سلمان خان ای این آئی نیوز