حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں منشیات سپلائرز سمیت 7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج تھانہ ٹنڈو جام
ایس ایچ او ٹنڈو جام نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب منشیات سپلائر بنام حبیب اللہ عرف ڈبو کھوسو کو 1 کلو 70 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے منشیات سپلائر کے خلاف کرائم نمبر 190/2025 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
چیک پوسٹ سیری
انچارج چیک پوسٹ نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر جنید شاہ کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 303/2025 زیر دفعہ 3/4 حدود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ قاسم آباد
ایس ایچ او قاسم آباد نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مین پوری سپلائرز بنام سجاد حاجانو اور واجد علی سومرو کو 200 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 435/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ فورٹ
ایس ایچ او فورٹ نے بمعہ اسٹاف نے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام مزمل ملک کو 160 عددتیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 84/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ GOR
ایس ایچ او جی او آر نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر عرفان قریشی کو 510 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 87/2025 زیر دفعہ 9 (1) 3 (B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ B-سیکشن
ایس ایچ او بی سیکشن نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بنام انس شاہ کو 4 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 175/2025 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات چیک کی جا رہی ہے .
