
(محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ سٹی: گارڈن کے علاقے میں بلڈر کو بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے 2 مزدوروں کو زخمی کرنے والا بھتہ خور گرفتار, ایس ایس پی سٹی عارف عزیز.
کراچی: ملزم سے واقعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد.
کراچی: ملزم کا تعلق جمیل چھانگہ گینگ سے ہے.
کراچی: ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے.
کراچی: ملزم نے مورخہ 30 اگست کو اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر گارڈن میں واقع اقراء اسکائی لینڈ بلڈنگ کے مالک کو بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے فائرنگ کردی تھی.
کراچی: ملزمان کی فائرنگ سے جہانگیر اور جمیل نامی مزدور بھی زخمی ہوگئے تھے.
کراچی: اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج ہوا تھا.
کراچی: جناب DIG ساؤتھ اسد رضا نے واقعہ کا فورا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایات دیں.
کراچی: گارڈن پولیس نے تکنیکی بنیادوں و انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا.
کراچی: ملزم کو بھتہ کب اور کس سے طلب کرنا ہے اس کی ساری معلومات بیرون ملک میں بیٹھے جمیل چھانگہ سے ملتی تھی جو اس گروپ کا سرغنہ ہے.
کراچی: ملزم عادی/پیشہ ور ہے اور اس سے قبل بھی بھتہ طلب کرتے ہوئے 1 شہری کو قتل کر چکا ہے.
کراچی: ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ.
1.مقدمہ الزام نمبر 214/2025 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ متعینہ SIU.
2.مقدمہ الزام نمبر 307/2023 بجرم دفعہ 384/385/302/34 R/W 7ATA تھانہ سولجر بازار.
کراچی: جناب Addl IGP کراچی جاوید عالم اوڈھو اور جناب DIG ساؤتھ اسد رضا نے SHO و ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا.
کراچی: واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے.
کراچی: ملزم کو مقدمہ بالا میں گرفتار کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی کیلئے SIU کے حوالے کیا جا رہا ہے.
