(رپورٹ عمران مشتاق)صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن کی جانب سے ضلعی سطح پر فوکل پرسنز کی نامزدگی*
کراچی (4 ستمبر 2025):
سندھ کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز (SCPJMP) نے صوبے کے تمام اضلاع میں صحافیوں اور میڈیا پریکٹیشنرز کے مسائل کے فوری حل اور مؤثر روابط کو یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسنز نامزد کیے ہیں۔
کمیشن کےفیصلے پر عملدرآمد کراتے ہوئے کمیشن چیئرمین اعجاز احمد میمن کی ہدایات پر فوکل پرسنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کا مقصد کمیشن اور مقامی سطح پر صحافی برادری کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا ہے تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل بروقت کمیشن کے نوٹس میں لائے جا سکیں۔فوکل پرسنز کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق معاملات پر کمیشن کو فوری طور پر آگاہ کریں اور مقامی سطح پر روابط کے ذریعے مسائل کے حل میں معاونت فراہم کریں۔کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سندھ بھر میں صحافیوں کے تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
نامزد فوکل پرسنز کی فہرست
*حیدرآباد ڈویژن*
• مس صوبیہ سلیم، انفارمیشن آفیسرحیدرآباد
• سلیم احمد جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر، مٹیاری
• عالمگیر شہزاد رانجھانی، انفارمیشن آفیسر
• غوث محمد پٹھان، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹنڈو محمد خان
• محمد یعقوب، ڈپٹی ڈائریکٹربدین
• محفوظ سومرو، انفارمیشن آفیسر، ٹھٹھہ و سجاول
• ذیشان لغاری، انفارمیشن آفیسر، دادو
• خالد حسین کمبوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹنڈو الہیار
*سکھر ڈویژن*
• غلام عباس گوراہو، ڈائریکٹر، سکھر
• سید ساجد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر، خیرپور
• رافعہ بانو شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر، گھوٹکی
*لاڑکانہ ڈویژن*
• محمد اسلم کھوکھر، انفارمیشن آفیسر، لاڑکانہ
• مرتضیٰ علی جکھڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر، شکارپور
• عامرہ زرتاش، ڈپٹی ڈائریکٹر، کشمور-کندھ کوٹ
• پیارو کلہوڑو، انفارمیشن آفیسر، قمبر-شہدادکوٹ و جیکب آباد
*میرپور خاص ڈویژن*
• غلام رضا کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر، میرپور خاص
• محمد اسلم، انفارمیشن آفیسر
• یاسر نواز، انفارمیشن آفیسر، تھرپارکر
*شہید بینظیر آباد ڈویژن*
• محمد موسیٰ گوندل، ڈائریکٹر، شہید بینظیر آباد
• قمر زمان بھنبھرو، انفارمیشن آفیسرنوشہروفیروز
• ظفر علی منگی، ڈپٹی ڈائریکٹر، سانگھڑ
کمیشن چیئرمین اعجاز احمد میمن نے کہا کہ یہ فوکل پرسنز کمیشن اور صحافی برادری کے درمیان مؤثر روابط قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے تاکہ صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے.
