


(رپورٹ عمران مشتاق)جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں عشرہ رحمتُ للعالمین ﷺ کے سلسلے میں محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد*
جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں عشرہ رحمتُ للعالمین ﷺ کی سرگرمیوں کے تحت ایک پر وقار محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں طلبہ اور اساتذہ نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔
وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے محفل کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں سیرت النبی ﷺ پر عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں جو امن، رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہیں۔
شرکاء نے نعتیہ کلام پیش کیا اور حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی۔
محفل کا اختتام ملک کی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔*
