(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
*خاتون سے رکشے میں ڈکیتی کی وائرل CCTV فوٹیج کی مدد سے تھانہ ناظم آباد کی دبنگ کارروائی*
24 گھنٹوں میں 2 خطرناک ملزمان گرفتار
تھانہ ناظم آباد کی حدود میں 4 ستمبر کو بلاک 04 سبرانی اسٹریٹ کے پاس رکشہ پر سوار خاتون سے تین ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے تھے CCTV فوٹیج بھی چل رہی تھی۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ایس ایچ او ناظم آباد انسپکٹر کامران حیدر نے واقعے کی فوری CCTV نکلوائی اور کاروائی کا آغاز کیا۔
جس کے بعد ملزمان کو 24 گھنٹوں میں ٹیکنیکل بنیادوں پر CCTV کی مدد سے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم ہیں، ملزمان نے دوران انٹیروگیشن کئی وارداتوں کا انکشاف کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اشرف عرف پپو ولد علی محمد جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت رحمان عرف رحمانی ولد خیر ذری کے نام سے ہوئی۔
ملزم اشرف علی عرف پپو ولد علی محمد تھانہ رضویہ سے بھی پولیس مقابلے میں مفرور ہے۔
گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف۔
گرفتار ملزمان اشرف اور رحمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی پولیس کے گھر پاس موجود ہے۔
جبکہ ملزمان کا تیسرے ساتھی جمیل ولد نامعلوم کی تلاش جاری ہے جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ملزمان ماضی میں منشیات فروشی کا دھندا کرتے رہے ہیں اور پولیس کے ہاتھوں کئی بار گرفتار ہوچکے ہیں۔