*حیدرآباد: 09 ستمبر 2025*
*حیدرآباد پولیس کی بھرپور کارروائیاں، قتل کے مقدمے میں مطلوب سمیت 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج*
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او پھلیلی نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب سمیت 4 ملزمان کو گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 2025-09-03 کو تھانہ پھلیلی کی حدود جڑیل شاہ کالونی میں 3 اشخاص نے عباس خاصخیلی عمر 16/17سال کو مار پیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا جوکہ شدید زخمی حالت میں کچھ دن سول ہسپتال میں زیر علاج کے بعد فوت ہوگیا
*ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو* نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پھلیلی پولیس کو مقدمے کا اندراج اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے
پھلیلی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ کرائم نمبر 149/2025 زیر دفعہ 302, 34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب 3 ملزمان بنام نعمان عرف نومی شیچ، راشد شیخ اور عمران مکرانی کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
پھلیلی پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر علی بخش سولنگی کو 380 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 152/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او ہوسڑی نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم کریم شاہ خٹک کو 100 عدد مین پوری جبکہ ملزم کا ساتھی کامران عالمانی 100 مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار، ملزم راجو مینگواڑ کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری، ملزم نیاز علی کھوسو کو 110 عدد تیار شدہ مین پوری اور علی شیر کھوسو کو 120 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 307/2025، 308/2025, 311/2025 اور 312/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت جدا جدا مقدمات درج کرلیے
*تھانہ B-سیکشن*
ایس ایچ او بی سیکشن نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر ناصر آرائیں کو 200 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 176/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ حالی روڈ*
ایس ایچ او حالی روڈ نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز امجد صدیقی کو 350 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار اور ملزمان ارقم ملک کو 250 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف کرائم 179/2025 اور 180/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت جدا جدا مقدمات درج کرلیے گئے
*تھانہ سائیٹ*
ایس ایچ او سائیٹ نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد عظیم پنہور کو 50 عدد تیار شدہ مین پوری اور 103 عدد انڈین ساشے انڈین گٹکے سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 138/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے
*حیدرآباد پولیس کا مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے**