ضلع کیماڑی پولیس کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)
مورخہ 09 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی تھانہ ماڑی پور پولیس کا رات گئے ڈکیتوں کے مابین پولیس مقابلہ۔ *ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی جناب کیپٹن (ر) فیضان علی*
ڈکیٹی کی واردات کرنے والے انتہائی خطرناک 2 ملزمان موقع پر گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی۔*
گزشتہ رات تھانہ ماڑی پور پولیس کو دوران گشت بمقام ہاکس بے روڈ عالیشان شادی ہال کے پاس ایک شہری نے ملزمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ موٹرسائیکل 125 پر سوار یہ 2 ڈاکو لوگوں سے چھینا چھپٹی کرتے ہوئے گریکس کے علاقے کی طرف جارہے ہیں۔
پولیس نے فوری تعاقب شروع کیا تو پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ایک گاڑی سے ٹکرا کر گر گئے جس سے ملزم بنام مزمل ولد غلام نبی کی ٹانگ پر چوٹ آئی اور پھر ملزمان نے ناجائز اسلحہ سے پولیس پر فائرنگ کرنا شروع کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بنام حسنین ولد پرویز احمد زخمی ہوگیا۔
اور دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا۔
پولیس مقابلہ سے کچھ وقت قبل ملزمان تھانہ سائیٹ بی کی حدود میں ایک شہری سے پرس، موبائل فونز، نقدی اور تھانہ شیرشاہ کی حدود میں GTV چینل کی ٹیم کے ساتھ واردات کرتے ہوئے، موبائل فونز، پرس، لیپ ٹاپ اور نقدی اور پھر تھانہ ماڑی پور کی حدود میں ایک شہری سے موبائل فون، نقدی اور پرس چھین کر گریکس کے علاقے کی طرف جاتے ہوئے پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے۔
زخمی ملزم حسنین اس سے قبل بھی تھانہ سعیدآباد میں ڈکیٹی کی واردات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
جسکا مقدمہ الزام نمبر 137/2025 بجرم دفعہ 397/34، ت پ تھانہ سعیدآباد میں درج ہے۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری ناجائز اسلحہ اور چھینے ہوئے سامان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
(1) *1* عدد 9mm پستول بمعہ لوڈ میگزین۔
(2) *1* عدد 32 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین۔
(3) *6* عدد موبائل فونز۔
(4) *1* عدد ہینڈ واچ۔
(5) *7630* روپے نقدی۔
اور زیر استعمال موٹرسائیکل 125 نمبری *KQR-0001* تھانہ ڈاکس سے چھینی ہوئی برآمد ہوئی۔
کاروائی *ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی جناب کیپٹن (ر) فیضان علی* کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ماڑی پور *انسپیکٹر سردار عباسی* نے پولیس پارٹی کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔