ضلع کیماڑی پولیس، کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)
مورخہ 08 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی دو مختلف مقامات پر کاروائیاں ایس ایس پی کیماڑی۔
گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث لسٹڈ مطلوب ملزمان گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔*
*پہلی کاروائی*
سعیدآباد پولیس نے دوران چیکنگ مشرف گیٹ مین حب ریور روڈ سے لسٹڈ مطلوب ملزم بنام یاسین ولد منصور علی کو گٹکا/ماوا سمیت گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری *(80)* عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئی۔
ملزم کا نام گٹکا/ماوا ڈیلر بالا افسران سے موصولہ نیو لسٹ سیریل نمبر 1 میں درج ہے۔
*دوسری کاروائی*
دوران گشت پولیس نے فٹبال گراؤنڈ مین روڈ سے ملزم بنام ذیشان ولد امان خان کو گٹکا/ماوا سمیت گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری *(40)* پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئی۔
کاروائیاں ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد *انسپیکٹر پرویز سولنگی* کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔