ضلع کیماڑی پولیس، کراچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)
مورخہ 08 ستمبر 2025
ضلع کیماڑی جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع ملنے پر تین مختلف مقامات پر بڑی کامیاب کاروائیاں۔ *ایس ایس پی کیماڑی۔*
بین الصوبائی ڈیلرز کی بھاری مقدار میں انڈین گٹکا، گٹکا/ماوا اور بھاری مقدار میں چھالیہ کراچی میں ترسیل کرنے کی کوشش ناکام۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔*
*پہلی کاروائی*
جیکسن پولیس نے مخبرخاص کی مدد سے MA جناح روڈ کیماڑی میں ناکہ لگا کر کار نمبری BGJ-951 میں سوار تین ملزمان کو گٹکا/ماوا اور چھالیہ سمیت حراست میں لیا۔
ملزمان کی شناخت (1) حیات اللّٰہ (2) سراج الدین (3) عبدالجلیل کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کی کار کے اندر سے برآمدہ مال کی تفصیل درج ذیل ہے۔
(1) *75* عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا۔
(2) *200* کلو وزنی چھالیہ۔
(3) *9560* روپے نقدی۔
(4) *3* عدد موبائل فونز
(5) *2* عدد ہینڈ واچ اور شناختی کارڈز، ATM کارڈز وغیرہ برآمد ہوئے۔
زیر استعمال کار نمبری BGJ-951 کو قبضہ پولیس میں لیا۔
*دوسری کاروائی*
جیکسن پولیس نے مخبرخاص کی اطلاع پر تارا چند روڈ غیب شاہ مزار کے پاس سے کرولا کار نمبری BPQ-847 میں سوار ملزم بنام قمر عباس ولد عبدالغفور کو انڈین گٹکا اور چھالیہ سمیت حراست میں لیا۔
ملزم کی کار کے اندر سے بوقت گرفتاری *(13)* عدد پیکٹ سفینہ انڈین گٹکا، *(140)* کلو وزنی چھالیہ، *6900* روپے نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا۔
زیر استعمال کار نمبری BPQ-847 کو قبضہ پولیس میں لیا۔
*تیسری کاروائی*
جیکسن پولیس نے مسان چوک مین روڈ ریلوے پٹری کے پاس سے کار نمبری CAE-789 میں سوار دو ملزمان بنام محمد خان اور محمد یوسف کو گٹکا/ماوا اور چھالیہ سمیت حراست میں لیا۔
ملزمان کی کار کے اندر سے بوقت گرفتاری
(1) *(140)* کلو وزنی چھالیہ۔
(2) *(100)* عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا۔
(3) *(163000)* روپے نقدی۔ (4) *2* عدد موبائل فونز۔
(5) *1* عدد ہینڈ واچ برآمد ہوئی۔
زیر استعمال کار نمبری CAE-789 کو قبضہ پولیس میں لیا۔
گرفتار ملزمان کراچی شہر میں مختلف علاقوں میں ترسیل کرتے ہیں۔
کاروائیاں *ایس ایس پی صاحب ضلع کیماڑی، جناب کیپٹن (ر) فیضان علی* کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جیکسن *انسپیکٹر ایاز خان* نے پولیس پارٹی کے ہمراہ عمل میں لائیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے