*کوٹری کاڑو کھو، یوسی اللہ بچايو شورو میں دریائے سندھ میں پانی کے بڑھتے بہاؤ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بندوں کا ہنگامی دورہ کیا گیا*
اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن ملک اسد سکندر، صوبائی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سکندر علی شورو، ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایریگیشن خالد حسین دھر کے ہمراہ کوٹری کے قریب کاڑو کھو کے بندوں پر جا کر دریائے میں پانی کی سطح اور بندوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،
معائنے کے دوران گوٹھ جمو خان بٹڑ شورو، گوٹھ اللہ بچايو شورو اور ملاح برادری کے گوٹھ کے بندوں کا بھی معائنہ کیا گیا، سپرنٹنڈنٹ انجینئر خالد حسین دھر نے پانی کی سطح اور حفاظتی بندوں کی مکمل صورتحال سے آگاہ کیا،
اس موقع پر ایم این اے ملک اسد سکندر نے کہا کہ:
“فی الحال کوٹری مکمل طور پر محفوظ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کا خطرہ نہیں ہے، آنے والے چند دنوں میں پنجاب سے آنے والا پانی کا ریلا بھی خیریت سے گزر جائے گا،
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،
اس ہنگامی دورے میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹری ندیم قادر کھوکھر، مختیارکار کوٹری ماجد علی خاصخیلی، سابق نائب چیئرمین ضلع کونسل محمد صادق شورو، ارباب جعفر خان شورو، حبیب بٹڑ شورو، عرفان شورو اور مقامی افراد بھی موجود تھے،