منڈی بہاوالدین (۔میاں شریف زاہد ) ،ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نورالعین قریشی نے کہا ہے کہ پچھلے سال 20-30 ملی میٹر پانی کئی دن کھڑا رہتا تھا، اس سال 200 ملی میٹر پانی بروقت نکالا گیا۔ گزشتہ 3 دن میں 577 ملی میٹر بارش، بھمبر نالہ اوور فلو، متعدد علاقے متاثر۔ متاثرہ علاقے: مدینہ سیداں، کوراں موضع، کچہری چوک، ناتھو کوٹ، میہسم موڑ، کٹھالہ، یونیورسٹی روڈ، لوران چوک۔ واسا کا پہلی بار قیام، واسا جہلم کی ٹیم مشینری اور پمپس کے ساتھ گجرات میں موجود۔ 27 پمپس کے ذریعے 150 کیوسک پانی نکالا جا رہا ہے۔ 21 ارب روپے کا جامع سیوریج سسٹم منظور، شہر کے لیے میگا اسٹوریج ٹینک بھی بنیں گے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ: مستقل نظام بنایا جا رہا ہے، عوام کو صبر کرنا ہوگا۔ گزشتہ سال 29 ارب روپے سے 250 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوئیں۔ موجودہ بارش میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لئے ہنگامی اقدامات، متبادل راستے فراہم۔ ہیلسی نالے میں پانی ڈال کر نکاس تیز کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی