ڈیرہ غازی خان (ڈاکٹر بلال لودھی بیورو چیف ڈیرہ غازی خان)مدنی نوری جامع مسجد میں تقریب دستار بندی و جشن عید میلاد النبی و 14 حافظ قرآن کی دستار بندی کی گئی حضرت علامہ مولانا صوفی محمد عبدالروف سعیدی کا خصوصی خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بعد نماز عشاء مدنی نوری جامع مسجد بلاک 18 میں قرآن پاک حفظ کرنے والے 14 طلباء کی دستار بندی اور جشن عید میلاد النبی و حافظ محمد عبداللہ شہید کے ایصال ثواب کیلئے تقریب زیر صدارت پیر بابا نسیم اللہ جان سیفی سرپرست اعلیٰ اتحاد اہلسنت منعقد ہوئی تقریب میں صدر میلاد مصطفی کمیٹی سردار محمد اسلم خان چانڈیہ،صاحبزادہ عاصم نسیم سیفی ،حضرت علامہ خبیب احمد نقشبندی ،قاری حضور بخش کریمی، قاری ارشاد حسین چشتی، قاری فیاض احمد ساجد، قاری سراج چشتی ، زیر اہتمام قاری محمد خالد حسین سلطانی، حاجی محمد اشرف تقریب شرکاء سے حضرت علامہ مولانا صوفی محمد عبدالروف سعیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری سے پوری کائنات روشن ہو گئی آپ کی آمد سے ہمیں ایمان ملا ، اسلام ملا ، قران ملا ، انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو قران پاک خود پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے جب طالب علم اپنے گھر سے نکلتا ہے دین کی طلب کے لیے تو اللہ کے نورانی فرشتے اس کے پاؤں کے نیچے اپنا پر بچھاتے ہیں یہ اعزاز ہے حافظ قرآن و عالم دین کا تقریب میں مقامی علماء کرام، صحافیوں ، وکلاء ڈاکٹرز کے علاوہ سینکڑوں عاشقان مصطفے نے شرکت کی تقریب کا اختتام درود سلام کی صداؤں کے ساتھ ہوا اور آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی