
(رپورٹ محمد حسین سومرو)کراچی میں شہریوں کو نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملا دودھ فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان کمشنر کے مطابق 127 میں سے 71 دودھ کے نمونے ٹیسٹ میں فیل ہوئے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ترجمان کے مطابق ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن ہوگا۔ ادھر کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں پر فالو اپ اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ہے جس میں محکمہ خوراک، لائیو اسٹاک، واٹر بورڈ اور دیگر ادارے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں دودھ کی نئی قیمتوں اور سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
