(رپورٹ محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی تاریخ 01 ستمبر 2025
کلفٹن پولیس اسٹیشن کی کاروائی
اسٹریٹ کرمنل گرفتار،اسلحہ برآمد
تھانہ کلفٹن پولیس پارٹی نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کا نام علی رضا ولد محمد افضل ہے
دورانِ تفتیش ملزم نے متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
مزید تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم دیگر اسٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث ہے، جس پر درج ذیل مقدمات میں بھی اسے نامزد کیا گیا:
ایف آئی آر نمبر 458/2025 بجرم 382 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ کلفٹن
ایف آئی آر نمبر 466/2025 بجرم 382 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ کلفٹن
ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 485/2025دفعہ 23(i)/A آرمز ایکٹ تعزیراتِ پاکستان، تھانہ کلفٹن میں درج کر لیا گیا ہے
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کلفٹن کے تفتیشی وِنگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔