(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع دادو پولیس
دادو پولیس کی کاروائیاں، قیمتی مسروقہ موبائل فون برآمد کرکہ اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے
موبائل فونز کی گمشدگی و چوری کے متعلق شہریوں کی موصول شدہ درخواستوں پر ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کے احکامات پر ٹیکنیکل ٹیم نے شہریوں کے مسروقہ موبائل فون برآمد کیے
انچارج ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل سب انسپکٹر رانا آصف علی راجپوت اور ٹیم نے فون ڈیٹا ٹریسنگ اور ٹیکنیکل مہارت سے شہریوں کے مزید 7 عدد مختلف برانڈز کے گم و چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیے ہیں،
برآمد شدہ موبائل فون ضروری کاروائی کے بعد اصل مالکان ضلعے کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے غلام مرتضیٰ پنہور، فرحان علی کوریجو، مشاہد علی پنہور، غلام مصطفیٰ چانڈیو، میر جان محمد، عبدالحکیم بھرٹ اور نجم الدین لنجار کے حوالے کردیے گئے ہیں
درخواست گذار شہریوں کا پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے دادرسی کرنے پر اظہار مسرت ایس ایس پی دادو اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔