منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )اوورسیز کمیونٹی اور پاکستان پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن کا منڈی بہاؤالدین کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفا ہوا۔
خدمتِ انسانیت کے سفر میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اوورسیز ہسپتال کے بعد اب اوورسیز آئی ہسپتال بھی کل سے اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہے۔ یہ صرف ایک ہسپتال نہیں، بلکہ روشنی کی وہ کرن ہے جو ان آنکھوں تک پہنچے گی جو برسوں سے علاج کی منتظر تھیں۔
اوورسیز آئی ہسپتال جدید مشینری، مستند ماہرینِ چشم، اور نادار و مستحق مریضوں کے لیے خصوصی رعایتی کیٹیگریز کے ساتھ آنکھوں کے علاج معالجے کی اعلیٰ سہولیات فراہم کرے گا۔ یہ ادارہ نہ صرف علاج کرے گا بلکہ امید، عزت اور راحت بانٹے گا۔
یہ کامیابی اوورسیز کمیونٹی کی خلوصِ نیت، مسلسل محنت اور علاقے سے کیے گئے وعدوں کی عملی تعبیر ہے۔
دعا ہے کہ یہ کارِ خیر اسی طرح جاری و ساری رہے اور لاکھوں چہروں پر روشنی اور مسکراہٹ بکھیرے۔ اوورسیز کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!