سرگودھا (رپورٹ بیورو) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب نے کہا ہے کہ سیلاب کے متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے ان کا ملی جذبے سے ارشاد ہو کر دیگر اداروں کے فرنٹ فٹ پر کام کر ہے اور اس ضمن میں تمام سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کو متحرک کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی بی ویلفیئرکونسل کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی سیلاب زدگان کو ترسیل کے موقع پر کیا۔ اس سلسلے میں ناصر محمود سہگل، ملک عبدالحمید، عبدالقدوس، خواجہ شفیق الرحمان اور کونسل کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ٹی بی ویلفیئرکونسل کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 150 پارسل تیار کیے گئے جن میں آٹا، دالیں، چاول اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ یہ امدادی سامان صدر ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل ناصر محمود سہگل کے ذریعے تخت ہزارہ روانہ کیا گیا ہے تاکہ ضرورت مند خاندانوں تک پہنچایا جا سکے۔محکمہ سوشل ویلفیئر اور انجمن تاجران نے عوام سے دعا کی ہے کہ یہ امداد بخیر و خوبی مستحقین تک پہنچے اور سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی واقع ہو۔
