حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج چیک پوسٹ سیری
انچارج چیک پوسٹ سیری نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر سہیل احمد کو 175 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 350/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا منشیات سپلائر لالو ولد محمد بشیر کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 349/2025 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ پھلیلی
ایس ایچ او پھلیلی نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ مختلف کارروائیوں میں کرائم نمبر 171/2025 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزم جاوید انڑ کو 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 172/2025 زیر دفعہ 25A کے تحت مقدمہ درج کرلیا مزید کرائم نمبر 86/2024 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان میں روپوش ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرلیا، مین پوری سپلائر شہریار انصاری کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 173/2025 زیر کے گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ حالی روڈ
ایس ایچ او حالی روڈ نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون منشیات سپلائر مسمات نوشین بلوچ 1 کلو 569 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزمہ کے خلاف کرائم نمبر 203/2025 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ اور منشیات سپلائر بنام بلال پٹھان اور وحید ملاح کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 204/2025 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ ہوسڑی
ایس ایچ او ہوسڑی نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 348/2022 اور کرائم نمبر 222/2025 میں نامزد و روپوش ملزمان جاوید شیخ اور فرحان انصاری کو گرفتار کرلیا تھانہ B-سیکشن
ایس ایچ او بی سیکشن نے بمعہ اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات سپلائر عمر ولد نور محمد کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 196/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت اور منشیات سپلائر جون مسیح کو 4 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 197/2025 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے حیدرآباد پولیس کی جانب سے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
