سرگودھا(بیورو رپورٹ) شہیدوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی یہ اپنی جان دے کر ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہیں یہ جاگتے ہیں تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن شیخ القریش سرگودھا کے اہم اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ارگنائزر ناصر قریشی ،چیئرمین شیخ محمد ایوب، شیخ محمد یوسف، راشد قریشی، معاویہ قریشی، سرفراز قریشی، اکرم قریشی، کاشف سلیم قریشی شیخ جاوید اقبال، وسیم راجہ قریشی, ڈاکٹر نثار احمد قریشی ،زاہد قریشی ریحان قریشی،شیخ محمد ایوب نیو شبراتی سوپ والے سمیت برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر گلگت بلتستان ہیلی کاپٹر حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انجمن شیخ القریش سرگودھا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے یہ واقعہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے پاک فوج کے جوان ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت اور ان کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ میجر عاطف، پائلٹ میجر فیصل ،فلائٹ انجینیئر نائب صوبیدار مقبول ،حوالدار جہانگیر ،نائیک عامر کی روح کی ایصال ثواب اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کروائی گئی
