عدالتی و عوامی خدمات۔
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن نے کورٹ ڈے پر دفتر/عدالت میں ریونیو کیسز اور ریونیو سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔
عوام کی جانب سے پیش کی گئی کئی درخواستوں/مسائل کا موقع پر ازالہ کیا گیا، جبکہ بعض معاملات کو متعلقہ محکموں اور سیکشنز کو مارک کٸے۔
اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس سے اجتماعی و انفرادی ملاقاتیں کی گئیں، جن میں مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔