اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن کا سیلاب ذدہ علاقوں کا دورہ
منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے سیلاب کی وجہ سے جو مچھر، کیڑے مکوڑے جنم لے رہے ہیں انکے خاتمہ کیلیے متعلقہ محکمہ کو سپرے کی ہدایت کی۔
سیلاب کی وجہ سے جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے علاج کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔
صفائی ستھرائی کیلئے ستھرا پنجاب کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کلینک آن ویل کا جائزہ لیا۔
کلینک آن ویل کی سہولت سے سیلاب سے متاثرہ تمام دیہات میں لوگوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔
جن میں سیدا، جاگو کلاں، گڈگور، قادر آباد ، ٹھٹھی شاہ محمد اور جاگو خورد شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے عملہ کو ہدایت کی کہ اس سہولت کو گھر گھر پہنچانا نہ صرف ہمارا فرائض منصبی ہے بلکہ یہ ہمارے اخلاقی فرائض میں بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔