حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)ایس ایس پی حیدرآباد کا پنیاری کی حدود میں خاتون کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل تھانہ پنیاری کی حدود حشمت بانو ٹاؤن میں گھریلو ناچاکی پر شوہر بلال قریشی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی مسمات سونیا کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کی زد میں آکر خاتون شدید زخمی ہوگئی، مثاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اس درد ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او پنیاری کو ملزمان کے خلاف مقدمے اور فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے
پنیاری پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم بلال قریشی کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ خاتون کے بھائی بلال کی مدعیت میں ملزم کے خلاف کرائم نمبر 149/2025 زیر دفعہ 324, A336-336B تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے ۔
