سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا کوٹمومن بچہ کلاں حادثے کے بعد تحصیل بھر میں دوبارہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم
کوٹمومن کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم ھو گئیں ہیں۔ حالیہ دنوں میں بچہ کلاں میں ہونے والے افسوسناک حادثے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بڑے دعوے اور کارروائیاں کی گئیں، تاہم اب صورتحال دوبارہ ویسی ہی نظر آ رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے بلکہ یہ کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صرف وقتی کارروائی کر کے خاموش ہو جاتے ہیں، جس کے بعد یہی دھندہ دوبارہ شروع کر دیا جاتا ہے۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف سخت اور مستقل بنیادوں پر کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔