سرگودہا (رپورٹ بیورو)سرگودہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا “محفوظ پنجاب” وژن، پنجاب پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری۔
گزشتہ روز منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن میں 79 افراد گرفتار کر کے 78 مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے 347 سرچ آپریشنز میں 9237 افراد سے پوچھ گچھ، 34مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بجلی چوری سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 21 ملزمان گرفتار، 73 مقدمات درج۔ پتنگ بازی جیسے قاتل کھیل کی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار،9 مقدمات درج، 52 پتنگیں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24968 ٹریفک چالان کر کے 14 ملین روپے کے جرمانے کئے گئے، 21 دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ضبط۔ 10397 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے گئے۔ پولیس خدمت مراکز کی ایک چھت تلے دستیاب 14 سہولیات سے 1682 افراد مستفید ہوئے.