سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی اسٹال
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریسشن کی جانب سے سرور شہید لائبریری جوہرآباد میں لگائے گئے سیرت النبی ﷺ کی کتب کے مطالعہ کے لیے خصوصی اسٹال کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد زبیر نے دنیا بھر میں سیرت النبی ﷺ پر لکھی گئی عظیم کتاب “الرحیق المختوم” بطور تحفہ پیش کی۔
اس اقدام کا مقصد عوام الناس اور طلبہ و طالبات کو سیرتِ رسول ﷺ سے روشنی اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے یوم دفاع کے حوالے پر تیار کردہ ماڈلز پیش کیے۔
ڈی پی او خوشاب نے طلبہ کے جذبۂ حب الوطنی کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کا یہ جذبہ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔