(رپورٹ ای این آئی)خوارج نے لکی مروت کے ایک پورے گاؤں پر حملہ کر دیا ہے، خوارج نے حملہ کچھ نوجوان لڑکوں کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کے بعد شروع کیا جو گیم کھیلنے میں مصروف تھے، گاؤں کے مقامی لوگوں نے اس کوشش کو ناکام بنایا جس کے بعد خوارج بڑی تعداد میں گاؤں پر حملہ کرنے کے لیے نکل آئے، قریبی دیہاتوں کو مدد کے لیے کہا گیا ہے اور ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔