حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق)مرکزی الوداعی چپ تعزیہ جلوس ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے مرکزی الوداعی چپ تعزیہ جلوس کے موقع پر قدم گاہ مولا علی، کربلا دادن شاہ اور مقررہ راستوں کا وزٹ کیا۔
آج مورخہ 08 ربیع الاول 1447 بمطابق 02 ستمبر 2025 عیسوی کو مرکزی الوداعی چپ تعزیہ کا جلوس مکمل مذہبی عقیدت و احترام سے نکالا جارہا ہے، اس ضمن میں روایتی طور پر منعقد ہونیوالی الوداعی مجالس کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلے کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ روایتی روٹس سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی الوداعی چپ تعزیہ کا جلوس میں امن و امان برقرار رکھنے اور فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت میں تقریبا 1500 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
مرکزی جلوس کے داخلی راستوں پر 7 مقامات پر واک تھروگیٹ لگائے جائیں گئے جہاں میٹل ڈیٹیکٹر کیساتھ اسٹاف تعینات ہیں جو جلوس کے شرکاء کی مکمل جامعہ تلاشی لے گا مرکزی جلوس کے اطراف میں خاردار تاریں اور قناتیں لگائی گئی ہیں, ٹریفک و پارکنگ کے انتظامات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں, جلوس کے راستوں پر روف ٹاپ پر اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ سادہ لباس میں اہلکار جلوس کے اندرونی حصے کی سیکیورٹی انتظامات پر معمور ہوں گے. ضلع کنٹرول SSP آفس میں قائم کیا گیا ہے. جلوس کی نگرانی کیلئے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔۔
ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے SDPO’S و SHO’s کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی حدود میں سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنائیں گے اور ڈی ایس پیز خود اپنی سب ڈویزن میں سیکیورٹی انتظامات کی سپروائیزنگ کریں گے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے جبکہ ایس ایچ اوز اپنی حدود میں سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس تعیناتی کو یقینی بنائیں گے اور خود آن روڈ ہوں گے
ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم کے مطابق چپ تعزیہ کے روز امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے ضلع حیدرآباد کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ اہم مقامات اور اہم شاہراوں پر پکٹس قائم کی گئی ہیں جس پر مناسب تعداد میں نفری تعینات کی گئی ہے. مزید ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات کے مطابق پیٹرولنگ کے عمل کو مربوط و موثر بنایا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے
