(رپورٹ ای این آئی)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سنٹرل سپیریئر سروسز (CSS) امتحان 2024 کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل 15,602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے صرف 397 امیدوار کامیاب ہوئے۔
بعد ازاں، Viva Voce یعنی انٹرویو کے مرحلے کے بعد 387 امیدواروں نے فائنل نتیجے کے لیے کوالیفائی کیا، جن میں 207 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں۔
ان کامیاب امیدواروں میں سے 229 کو مختلف سرکاری عہدوں کے لیے تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے، جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں