(رپورٹ ای این آئی)پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرتے ہوئے، پہلے سے جاری تمام گیٹ پاسز کو منسوخ کر دیا ہے۔
یہ اہم فیصلہ حالیہ پاک افغان سرحدی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
افغان حکومت نے جنگ بندی کے دوران پاکستان سے تجارت کی بحالی، خصوصاً طورخم بارڈر کھولنے کی درخواست کی تھی، تاہم پاکستان نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ سرحدی اور دیگر مسائل کے مکمل اور مستقل حل تک تجارت کی بحالی ممکن نہیں۔
پاکستان کی جانب سے حالیہ مؤثر جوابی فضائی کارروائیوں کے بعد طالبان حکومت نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی، جس پر اس وقت عارضی جنگ بندی نافذ ہے۔