(رپورٹ عمران مشتاق)سخی پیرپولیس کی بروقت کارروائی، لوڈر رکشہ میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد – 4 ملزمان گرفتار
آج سخی پیر پولیس کی جانب سے معمول کی گشت کے دوران ستار شاہ روڈ پر ایک مشکوک لوڈر رکشہ کو تیز رفتاری کی بنا پر رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ رکنے کے اشارے پر رکشے میں سوار ایک شخص فوری طور پر اتر کر گلیوں میں فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر موجود لوڈر ڈرائیور عمران ولد قمر الدین قریشی ساکن سرے گھاٹ حیدرآباد، ریحان ولد اعتبار خان مہمند ساکن ملک پمپ ہالا ناکہ، وقاص ولد فرید احمد عباسی ساکن اسلام آباد حیدرآباد، اور ذیشان ولد عبد الحمید قریشی ساکن کھاتا چوک حیدرآباد کو موقع پر گرفتار کرلیا۔
تلاشی کے دوران لوڈر رکشہ سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے کھلے پرزے بشمول سائلنسر، رم، گارڈ، پٹرول ٹینکی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔
ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اقرار کیا کہ برآمد شدہ پارٹس مختلف چوری شدہ موٹر سائیکلوں سے تعلق رکھتے ہیں
جبکہ فرار ملزم کا نام فرید قریشی ساکن پنجابی گلی پنجرہ پول حیدرآباد کا معلوم ہوا ہے جسکی گرفتاری کی کوشش جاری ہے
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 117/2025 بجرم دفعہ 413 تعزیراتِ پاکستان درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ حیدرآباد پولیس جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی