(رپورٹ ای این آئی)چیف جسٹس آزاد کشمیر کو نئی کتاب میں اللہ اور سائنس پیش کی علم و ادب سے وابستہ عظیم لمحہ
میرپور آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس راجہ محمد سعید اکرم کو معروف ادبی و صحافتی شخصیت، صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز آزاد کشمیر ظفر مغل نے آئی یو ڈبلیو کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کی نئی تصنیف میں اللہ اور سائنس پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظفر مغل نے کہا کہ یہ کتاب علم، تحقیق اور ایمان کے حسین امتزاج کی آئینہ دار ہے، جو نئی نسل کو سائنس اور خالقِ کائنات کے تعلق کو سمجھنے میں مدد دے گی۔
چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے مصنف اور پیش کنندگان کو سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ تصنیف فکر انگیز اور مطالعے کے قابل ہے، جو نوجوانوں کے فکری و روحانی زاویوں کو وسعت دے گی۔”