(رپورٹ عمران مشتاق)ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات نے سندھ انٹیگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (SIEHS-1122) کے ریجنل آفس کا دورہ کیا
حیدرآباد، 23 اکتوبر (ہ آ)ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات حیدرآباد شہزاد احمد شیخ نے سندھ انٹیگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (SIEHS-1122) کے حیدرآباد کے ریجنل آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں خدمات اور آپریشنل سسٹم کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی – اس موقع پر ریجنل ہیڈ فرید احمد خاصخیلی نے بتایا کہ (SIEHS-1122) حکومت سندھ کا ایک اہم عوامی خدمات کا ادارہ ہے جو کہ ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو بروقت ، محفوظ اور مکمل مفت طبی امداد اور ہسپتال تک رسائی میں اہم کردار ادا کررہا ہے – ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد احمد شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (SIEHS-1122) عوامی خدمات کا ایسا ادارہ ہے جو کہ فرض شناسی، جذبے ، فلاح اور عوام دوستی سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور حکومت سندھ کی عوام دوست پالیسیوں کا بہترین مثال ہے – اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عالمگیر رانجھانی ، سینئر مینجر پیپلزکلچرل ڈپارٹمنٹ یاسر رضا میمن ، راشد لاکھیر، علی رضا سخیرانی، سانول قاسم ، سید زید شاہ ،طفیل احمد ، سید غلام احمد شاہ کاظمی و دیگر معزز افسران بھی موجود تھے – بعد ازاں ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور ایمبولنس یونٹس کا بھی معائنہ کرتے ہوئے عملے کی کارکردگی کو سراہا-