حیدرآباد(رپورٹ عمران مشتاق) تھانہ ہوسڑی
ہوسڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شفیق پنجابی کو 200 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 376/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ فورٹ
فورٹ پولیس نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں کے دوران ملزم عثمان غنی کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل اور ملزم مجاہد علی قمبرانی کے 30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئے پر کرائم نمبر 109/2025 اور 110/2025 زیر دفعہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
تھانہ GOR
جی او آر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 جواریوں بنام نثار احمد میمن، اللہ رکھا پڑھیار، حارث قاضی اور محمد سلیمان میمن کو تاش کے پتوں آکڑہ پرچیوں اور 5,700 روپے کیش رقم سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم 103/2025 زیر دفعہ 5A جوا آرڈیننس، 294B تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ سخی پیر
سخی پیر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ملزمان سجاد علی، ذوالفقار اور عدنان راجپوت کو آکڑہ پرچیوں اور جوئے پر لگائی گئی کیش رقم 1,640 سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 125/2025 زیر دفعہ 5A جوا آرڈیننس، 294B تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائیوں میں ملزم کامران قریشی کے قبضے سے 200 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہونے اور ملزمان شاکر قریشی اور عبدالقدیر قریشی کے قبضے سے 450 عدد گٹکے کے ساشے برآمد ہونے پر کرائم نمبر 122/2025 اور کرائم نمبر 123/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے، ملزمان مہروز علی یوسفزئی اور حمزہ شیخ کے قبضے سے 5/5 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر مقدمہ کرائم نمبر 124/2025 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے حیدرآباد پولیس کی جانب سے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔