غزہ بزدل صیہونی فوج کے لیے کوئی آسان نوالہ نہیں ہوگا!
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم)
*غزہ میں صہیونی قیدیوں کے حوالے سے حماس کی عسکری ونگ کا اہم بیان؟؟*
حماس کی عسکری ونگ “القسام بریگیڈز” نے امریکی پراکسی صہیونی رجیم کی فوجی اور سیاسی قیادت کے نام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “غزہ بزدل صیہونی فوج کے لیے کوئی آسان نوالہ نہیں ہوگا، ہم تم سے نہیں ڈرتے اور تمہارے فوجیوں کو جہنم بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔”
حماس کی عسکری ونگ نے واضح کیا کہ انہوں نے شہادت طلب مجاہدین کی ایک فوج اور ہزاروں گھات لگانے والے مقامات اور دستی بم صہیونی فوجیوں کے لیے تیار کیے ہیں اور غزہ ان کا قبرستان بنے گا۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ صہیونی دشمن اس فیصلے کے ساتھ ایک سخت جنگ میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں کا مزید جانی نقصان اور گرفتاریوں کی صورت میں اضافی اخراجات ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا: “ہم نے اپنے مجاہدین کو تمہاری بکتر بند گاڑیوں کے کیبنوں میں بم لگانے کی تربیت دی ہے، نیز تمہارے بلڈوزرز ہمارے مجاہدین کے لیے اہم ہدف ہوں گے اور تمہارے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔”
بیان میں غزہ میں صہیونی قیدیوں کی حالت زار کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا گیا: “تمہارے قیدی غزہ شہر کے محلوں میں منتشر ہیں اور جب تک نیتن یاہو انہیں مارنے کا فیصلہ کرتا ہے، ہم ان کی جانوں کی پروا نہیں کریں گے۔ اس مجرمانہ عمل کا آغاز اور توسیع کا مطلب ہے کہ تمہیں کوئی قیدی نہیں ملے گا، نہ زندہ اور نہ مردہ، اور ان سب کا انجام ‘ران آراد’ (غائب صہیونی پائلٹ) جیسا ہوگا۔